نیشنل

نواب ملک کی بیٹی ثنا اور اداکارہ سارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کے درمیان کانٹے کی ٹکر

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں سب کی نظریں انوشکتی نگر حلقہ پر ہے س کی وجہ یہ ہے کہ این سی پی شرد پوار گروپ نے یہاں سے اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ این سی پی اجیت پوار کی پارٹی نے یہاں سے نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کو میدان میں اتارا ہے۔

 

فہد نے  ثنا کو پیچھے چھوڑ دیا۔مہاراشٹر کی انوشکتی نگر حلقہ پر سخت مقابلہ جاری ہے۔ نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک نے شروع میں پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی تھی  اور این سی پی شرد دھڑے کے امیدوار اور سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیکن فہد نے پھر ثنا کو پیچھے چھوڑ دیا

 

انوشکتی نگر حلقہ کو مہاراشٹر اسمبلی کی ایک اہم حلقہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں نواب ملک کا غلبہ رہا ہے۔ وہ یہاں سے کئی بار الیکشن جیت چکے ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں جیل جانے کے بعد جب وہ رہا ہوئے تو وہ این سی پی اجیت پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس بار این سی پی نے موجودہ سیٹ سے ان کی بیٹی ثنا کو میدان میں اتارا ہے۔

 

دوسری جانب شرد پوار نے اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کو اپنی پارٹی سے ٹکٹ دے کر الیکشن کو سنسنی خیز بنا دیا۔ فہد پہلے سماج وادی پارٹی میں تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button