6/اکٹوبر کو خلوت گراؤنڈ پر ورلڈ قرآنک مشن کی عظیم الشان ۱۶ویں سالانہ کل ہند محفل نعت و مدحت ِ مصطفیٰﷺکانفرنس
مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین ٗنبیرۂ اعلیٰ حضرت علامہ توصیف رضا خان صاحب و مفکر اسلام علامہ احمد رضا منظری (اتر پردیش) کی شرکت کی توثیق
6/اکٹوبر کو خلوت گراؤنڈ پر ورلڈ قرآنک مشن کی عظیم الشان ۱۶ویں سالانہ کل ہند محفل نعت و مدحت ِ مصطفیٰﷺکانفرنس
مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین ٗنبیرۂ اعلیٰ حضرت علامہ توصیف رضا خان صاحب و مفکر اسلام علامہ احمد رضا منظری (اتر پردیش) کی شرکت کی توثیق
حیدرآباد۔یکم/اکٹوبر 2024ء ( راست ) مولانا ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی قادری (صدر نشین ورلڈ قرآنک مشن ) کی اطلاع کے بموجب ورلڈ قرآنک مشن کے زیر اہتمام بر صغیر کی عظیم الشان فقید المثال ۱۶ ویں سالانہ کل ہند محفل نعت و مدحت ِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد بتاریخ6/ اکٹوبر2024ء بروز اتوار ، بعد نمازِ عشاء بمقام : خلوت گراؤنڈ،نزد چو محلہ پیالیس ، چارمینار ، حیدرآباد عمل میں آئیگا ۔ جس کی سرپرستی حضرت مولانا سید شاہ ابراہیم حسینی قادری المعروف سجاد پاشاہ صاحب ( معتمد صدر مجلس علمائے دکن و سجادہ نشین درگاہ قادری چمن ) ، صدارت حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی صاحب ( سجادہ نشین حضرت مدنی صاحب ؒ ، شرفی چمن ) ، قیادت حضرت مولانا سید شاہ احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ (سابق ایم ایل اے و معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ) کرینگے ۔ کانفرنس کی سیادت حضرت مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی صاحب (سجادہ نشین بارگاہ مؤسیٰ قادری ؒ) ، حضرت مولانا سید شاہ ظہیر الدین صوفی صاحب ( سجادہ نشین صوفیٔ اعظم ؒ) ، حضرت مولانا سید شاہ کاظم محی الدین قادری شرفی صاحب ( سجادہ نشین روضہ خرد شرفی چمن ) ، حضرت مولانا سید شاہ نور الاصفیاء صوفی صاحب ( متولی خانقاہ روضۃ الاصفیاء شاہ ولی اللّٰہی سکندرآباد ) ، حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر سید انور حسینی قادری صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ حضرت رکن الدین ؒتولہ گلبرگہ )، حضرت مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ عالیہ شجاعیہ ، عیدی بازار ) ، حضرت مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قادری محبوبی فیضی قدرتی صاحب ، حضرت مولانا سید شاہ محمد رحیم الدین شکیل سہروردی قادری صاحب ( سجادہ نشین حضرت بابا فخر الدین سہروردی ؒ، جل پلی ) ، حضرت شاہ زین الدین کنج نشین ثانی جنیدی قادری ( سجادہ نشین بیدر) ، حضرت مولانا سید شاہ اشرف رضا حسینی اشرفی صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ قطب رائچور)کرینگے ۔ محفل و کانفرنس کی نگرانی اشرف القراء حضرت مولانا ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی القادری ( خلیفہ حضرت تاج الصالحین ؒو حضرت تاج السنہ و صدر نشین ورلڈ قرآنک مشن ) کرینگے ۔ مہمانانِ خصوصی انیس ملت حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری صاحب ، حضرت مولانا خواجـہ شجاع الدین افتخاری صاحب (سجادہ نشین حضرت گنج انوار)، پروفیسر سید عبدالشکور صاحب ( ڈائرکٹر دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ )، ڈاکٹر جاوید کمال صاحب ( مدیر ریختہ نامہ ) ، جناب محمد غوث صاحب ( سابق کارپوریٹرAIMIM) ، جناب محمد شاہد اقبال قادری صاحب ( صدر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی) ، جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( سپریم کورٹ ایڈوکیٹ )، جناب محمد شوکت علی صوفی صاحب ( سینئر صحافی) ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم نظامی بندہ نوازی صاحب ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی) ، جناب سید اعزاز محمد صاحب ( اعجاز پریس) ہونگے ۔ نعتیہ شاعری کی خدمات محترم صوفی سلطان ؔ شطاری صاحب ، نعت خوانی کی خدمات قاری محمد توفیق الدین ابوالعلائی انجام دینگے ۔ مہمان ثناء خوانِ رسول ﷺ میں شاعر اسلام جناب مولانا سید فاضل اشرفی صاحب (میسور)، بلبل باغ مدینہ جناب محمد انور رضا ( ممبئی) ، میزبان شعراء کرام استاذ الشعراء جناب صوفی سلطان ؔشطاری صاحب ، شاعر دکن جناب ارشد شرفی صاحب ہونگے ۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے وسیع طور پر خلوت گراؤنڈ میں نشستوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کی پانی کی سہولت اور پارکنگ کی سہولت رہے گی ۔ خواتین کیلئے خلوت کمیونٹی ہال میں LEDاسکرین کے ساتھ پردہ کا نظم رہے گا ۔ برادرانِ اسلام سے گذارش ہے کہ اس عظیم الشان کل ہند محفل نعت و مدحت ِ مصطفیٰ ﷺکانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں ۔