ہیلت

ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں مفت ہیلت کیمپ کا اہتمام

حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں آر بی ایل بینک کے تعاون سے غریب اور محروم افراد کے لئے مفت ہیلت کیمپ کا ہتمام کیاگیا ۔ آر بی ایل بینک کے برانچ مینیجر اشفاق احمد نے بتایا کہ سماجی ذمہ داری کے پروگرام کے تحت اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران سیکوریٹی گارڈس، خادماوں ، ڈرائیورس اور گھریلو ملازمین جیسے افراد کے لئے 6ہزار روپئے کے میڈیکل ٹسٹ مفت کئے گئے۔

 

آر بی ایل بینک کی دلسکھ نگر برانچ کے عہدیداروں وینکٹ راج ، وجئے کمار اور دیگر نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اشفاق احمد نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد محنت کش طبقہ کی نگہداشت صحت کی ضروریات کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر بی ایل بینک اس بات کا پابند ہے کہ سب کے لئے نگہداشت صحت کی معیاری سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے صدر نشین فضل الرحمن خرم نے اس ہیلت کیمپ کا افتتاح کیا۔

 

اس موقع پر دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ جناب فضل الرحمن خرم نے اس کیمپ کے اہتمام کے لئے آر بی ایل بینک کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اس کیمپ میں بلڈ پریشر ، شوگر، کولیسٹرول کے بشمول متعدد ٹسٹ کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button