جرائم و حادثات
تلنگانہ کے وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر۔ 8 سالہ بچے سمیت 3 زخمی

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں ایک وزیر کے قافلہ کی کار سے ٹکر کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ضلع سدی پیٹ کے ورگل منڈل کے موضع گورارم کے قریب چہار شنبہ کی رات پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر شریدھر بابو اپنے قافلے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے چندا کنکیا، بالا راجو اور اس کا بیٹا آٹھ سالہ بھانو پرساد زخمی ہو گئے جو موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔اس حادثہ میں جہاں دو افراد زخمی ہو گئے وہیں
آٹھ سالہ لڑکے پرساد کے دونوں پاؤں ٹوٹ گئے، اسے علاج کے لیے حیدرآباد کے کمس ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔