این آر آئی

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں سہ روزہ اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کیمپ کا انعقاد 

ریاض۔ کے این واصف 

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض مین تین روزہ سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کیمپ (3 تا 5 اکتوبر 2024) منعقد ہوا۔اس تقریب کا مقصد طلباء میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو قیادت، ٹیم ورک، اور خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم نے اپنی راست نگرانی اور قائدانہ صلاحیت سے کیمپ کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

 

کیمپ لیڈرریاض صاحب ، اسسٹنٹ کیمپ لیڈر جناب ڈینیئل، گائیڈ کیپٹن محترمہ راجیہ شری بیجو، سکاؤٹ ماسٹر مسٹر سہل، اسسٹنٹ آرگنائزنگ کمشنرمحترمہ ریما، کوارٹر ماسٹرجناب اشفاق اور مجموعی طور پر انچارج شراف احمد صاحب نے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ کمشنر ڈاکٹر شمیر بابو نے افتتاح انجام دیا۔ مجموعی طور پر کیمپ نے طلباء کومختلف سرگرمیوں کے ذریعہ معلومات اور تجربات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ کیمپ کے اختتامی دن پر اسکول کے پرنسپل اور سرپرست اعلی نے طلباء کے جوش و جذبے کی ستائش کی۔ انہوں نے طلباء کے ذہنوں کی نشونما اور قابل قدر مہارتوں کو فروغ دینے میں اس طرح کے کیمپوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

تقریب کا اختتام ایک ایوارڈ تقریب پرہوا۔ ڈی روشن کو ڈاکٹر شمیر بابو نے کیمپنگ منگلور، انڈیا میں شرکت کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اسکاؤٹس اور گائیڈز نے پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم کے ہمراہ چیف سرپرست سے پرویش سرٹیفکیٹ اور بیجز حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button