تلنگانہ

کورٹلہ مجلس کے ٹاؤن صدر کی حیثیت سے نمائندہ کونسلر محمد رفیع منتخب

ابتدائی مجالس کو ر ٹلہ کے انتخابات میں نمائندہ کونسلر محمد رفیع کورٹلہ ٹاؤن مجلس کے صدر منتخب ہوگئے

 

حیدر آباد ۔ 28 اکتوبر (اعتماد نیوز )  صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر کور ٹلہ میں ابتدائی مجالس کے انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے ۔

 

جناب صمد بن عبداد انچارج شعبہ تنظیم مجلس کی نگرانی میں ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاؤن کمیٹی اور وارڈس کمیٹیوں کے ابتدائی مجالس کے انتخابات کنگس گارڈن حاجی پورہ میں منعقد ہوئے ۔ صدر مجلس کی ہدایت پر جناب غلام احمد حسین صدر مجلس کریم نگر بھی انچارج شعبہ عظیم مجلس کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس انتخاب میں نمائندہ کو نسلر محمد رفیع کورٹلہ ٹاون کے صدر منتخب ہو گئے ۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button