کرکورے کے پیاکٹ میں چھپی موت – پلاسٹک کے بال نے 5 سالہ بچے کی جان لے لی
بنگلور – کرناٹک کے ضلع میسور کے ہنسور تعلقہ کے گوری پور گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں کرکورے کے پیاکٹ میں موجود ایک چھوٹا پلاسٹک کا بال 5 سالہ بچے کی جان لے لی
گاؤں کے رہنے والے سنتوش اور ایشوریہ کا 5سالہ اکلوتا بیٹا میور کے رونے اور ضد کرنے پر گھر آئے ایک رشتہ دار نے اسے کرکورے کا ایک پیاکٹ خرید کر دیا۔ پیاکٹ میں موجود چھوٹا پلاسٹک کا بال کو بچے نے کھانے کی چیز سمجھ کر منہ میں ڈال لیا۔ بدقسمتی سے وہ بال اس کے گلے میں پھنس گیا جس کے باعث اسے سانس لینے میں شدید دشواری ہونے لگی۔
گھر والوں نے فوری طور پر بچے کو ہنسور کے ایک خانگی ہاسپٹل لے جانے کی کوشش کی، تاہم راستے ہی میں اس کی موت ہوگئی۔ اس افسوسناک واقعہ سے خاندان غم میں ڈوب گیا۔
ڈاکٹروں اور ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو چپس یا دیگر غذائی اشیا کے ساتھ آنے والے چھوٹے پلاسٹک کے کھلونے، گیندیں یا ایسی دوسری اشیا سے دور رکھیں، کیونکہ یہ بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔




