یو پی ایس سی کا پریلمنری ایگزام۔ امتحان لکھنے والے ملت کے طلبہ کے لئے دعا کرنے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی اپیل

حیدرآباد ۔ 27 مئی ۔
یو پی ایس سی سیول سروسس کا پریلمنری امتحان اتوار 28 مئی کو پورے ملک میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔حیدرآباد کے مختلف مراکز پر صبح اور دوپہر کے سیشن میں اس امتحان کے لئے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے کہ اس امتحان میں پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان شرکت کرتے ہیں جن میں کئی ہزار ہماری ملت کے طلبہ بھی شامل ہیں ۔ انور احمد نے اس امتحان میں شرکت کرنے والے ملت کے نوجوانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملت کا درد رکھنے والوں اور خاص طور مساجد کے آئمہ یہ اپیل کی کہ ان نوجوانوں کی کامیابی کے لئے دعا کریں کی ۔
امتحان کے صبح اور دوپہر کے سیشن کے درمیان وقفہ دیا جاتا ہے۔ انور احمد نے موسم گرما کی شدت کے پیش نظر یو پی ایس سی کے امتحانی مراکز کے قریب موجود مساجد کے زمہ داران اور انتظامی کمیٹیوں سے اپیل کی کہ طلبہ و نوجوانوں کو دوپہر میں ایک آدھ گھنٹے کے لئے مساجد میں بیٹھنے کی اجازت دیں تاکہ طلبہ اپنی نماز پڑھنے کے ساتھ تھوڑی دیر سکون سے مطالعہ کر سکیں ۔