نیشنل

حیدرآباد سے کرناٹک جانے والے طیارہ کا رخ موڑ دیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد سے  کرناٹک کے ہُبلی جانے والی فلائی 91 کی پرواز کو بنگلورو کی طرف موڑ دیا گیا۔ حکام کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پرواز کے دوران ہی ایک تکنیکی خرابی پیش آئی۔ ایک اور ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی طیارہ کا رخ موڑنے کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

 

اس کے باعث طیارے کا رخ تبدیل کرنا پڑا تاہم طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔“اتوار کے روز تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ تقریباً تین گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا۔ اس واقعے سے مسافر خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ کچھ مسافر خوف کے مارے زور زور سے رونے لگے اور بحفاظت زمین پر اترنے کی دعائیں کرنے لگے۔

 

اتوار کی شام تقریباً 3:30 بجے فلائی 91 حیدرآباد سے روانہ ہوئی تھی اور اسے 4:30 بجے ہبلی پہنچنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے بنگلورو کی طرف موڑنا پڑا” متعلقہ حکام نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button