آبنائے ہرمز میں آگ بھڑک اٹھی — امریکی فائرنگ کے بعد ایرانی جوابی وار، ڈرون حملوں سے امریکی جنگی جہاز پسپا!
آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی اچانک شدت اختیار کر گئی جب ایران کے پرچم تلے چلنے والے تجارتی جہاز "تاؤسکا” پر امریکی افواج نے فائرنگ کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ واقعہ خلیجِ عمان میں پیش آیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 900 فٹ طویل ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر نے وارننگ شاٹس دے کر اسے روکنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق جب ایرانی عملہ نہ رکا تو جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے روک دیا گیا۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب جانے والی ایک کشتی کو قبضے میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے اس کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسلامک ریوالویشن گارڈ نے امریکی جنگی جہازوں پر ڈرون حملے کیے اور انہیں خلیجِ عمان سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ ایران نے امریکی اقدام کو “مسلح بحری قزاقی” قرار دیا ہے۔



