نیشنل
سابق چیف منسٹر اروند کیجروال پر پانی سے حملہ

دہلی کے سابق چیف منسٹر اروند کیجریوال کو آج جنوبی دہلی کے ملویہ نگر میں ایک پد یاترا کے دوران غیر متوقع حملے کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک شخص نے ان پر پانی پھینک دیا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاپ لیڈر کیجریوال حیران ہو گئے جب ان کے محافظوں اور حامیوں نے حملہ آور کو قابو کر لیا،
جس کی بعد میں اس کی شناخت اشوک جھا کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے اشوک جھا کو حراست میں لے لیا ہے اور اس واقعہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔