وشوا ہندو پریشد نے ہفتہ کو ملک بھر میں ہڑتال منانے کی عوام سے اپیل

ویشوا ہندو پریشد نے ہفتہ کو ملک بھر میں ہڑتال منانے کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ وی ایچ پی نے مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف منظم احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کی مذمت کی اور فوری طور پر صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
وی ایچ پی کے صدر آلک کمار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم ملک کے تمام ریاستوں اور اضلاع میں اپنے اراکین اور حامیوں کو اس ہڑتال میں حصہ لینے کی اپیل کرتی ہے۔مغربی بنگال میں حالیہ دنوں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف وی ایچ پی نے ملک بھر میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔ آلک کمار نے اس موقع پر اضلاع کے مجسٹریٹس کو ایک یادداشت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، جس میں بنگال میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی بنگال کے مختلف علاقوں جیسے مالڈا، مرشید آباد اور ہوگلی میں مرکزی حکومت کے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے ہوئے، جو بعد میں پرتشدد ہنگاموں کی صورت میں تبدیل ہو گئے۔ مرشید آباد میں تین افراد کی ہلاکت ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعے میں پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔