تلنگانہ جاگروتی میں اہم تنظیمی تقررات مختلف شعبہ جات کےلئے کنوینرس مقرر ‘احکام فی الفور نافذ العمل :کے کویتا

تلنگانہ جاگروتی میں اہم تنظیمی تقررات
مختلف شعبہ جات کےلئے کنوینرس مقرر ‘احکام فی الفور نافذ العمل :کے کویتا
حیدرآباد: صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون سازکونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ تلنگانہ جاگروتی کی تنظیمی کارکردگی کو مزید موثر اور منظم بنانے کے مقصد کے تحت مختلف شعبوں کےلئے نئے کنوینرس کے تقررات عمل میں لائے گئے ہیں۔کے کویتا نے اعلامیہ میں بتایاکہ تلنگانہ جاگروتی ایک سماجی اور ثقافتی پلیٹ فارم کے طور پر ہمیشہ سے ہی عوامی خدمات میں پیش پیش رہی ہے۔
تلنگانہ جاگروتی خواتین فیڈریشن کی ریاستی کنوینر کی حیثیت سے ایم مادھوی کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔اسی طرح تلنگانہ جاگروتی یوتھ فیڈریشن کے ریاستی کنوینر کے طور پر اے گٹلا سمپت کمار کو مقررکیاگیاہے۔تلنگانہ جاگروتی کے لیگل سیل کے ریاستی کنوینر کی ذمہ داری اے نریندر یادو کو سونپی گئی ہے جبکہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ریاستی کنوینر کے طور پر جانا پاٹی رامو یادو کا تقررعمل میں لایاگیاہے
۔ علاوہ ازیں تلنگانہ جاگروتی یوتھ فیڈریشن کے حیدرآباد کے کنوینر کے طور پر پی منوج گوڑ کو نامزد کیاگیاہے۔کویتا نے تمام نومنتخبہ افراد کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ تنظیم کی بنیاد عوامی خدمت‘ثقافتی ورثہ کے فروغ اور نوجوانوں کی رہنمائی پر مبنی ہے
۔انہوں نے تمام نومنتخب کنوینرس پر زوردیاکہ وہ دیانتداری ‘جستجو ‘لگن اور جوش وخروش کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور تلنگانہ جاگروتی کو ریاست کے کونے کونے تک مضبوط ومستحکم بنائیں۔ کے کویتا نے کہاکہ کنوینرس کے تقررات فی الفور نافذ العمل ہوں گے اور ہرکنوینر اپنے اپنے شعبہ میں تنظیم کے اہداف کے حصول کےلئے بھر پور کردار اداکرے گا۔