انٹر نیشنل

حج 2025 – آخری مراحل میں، حجاج آج بڑے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں

کے این واصف

حجاج تین دن کے منجملہ آج بڑے شیطان پر کنکریاں مار کر رمی کا آغاز کیا۔ آج سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ مین عید منائی جارہی ہے۔ حج 1446 ہجری آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ وقوفِ عرفہ اور مزدلفہ میں شب بسری کے بعد حجاج آج جمعہ 6 جون 10 ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو کنکریاں مارین۔ حج کی قربانی کے بعد حلق (بال تراشنا) کے بعد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق منی کی بستی ایک دن کے وقفے یعنی 9 ذی الحجہ کے بعد دوبارہ اس وقت آباد ہوتی ہے جب حجاج وقوف عرفہ کے بعد منی پہنچتے ہیں اور تین دن یہاں قیام کرتے ہیں۔ جمرہ کو جانے والے راستوں کو سکیورٹی پوسٹوں پر اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔وادی منی میں جمرات کو جانے اور کنکریاں مارکر واپس آنے والے راستوں کو جدا کیا گیا ہے تاکہ حجاج کا ٹکراو نہ ہو اور غیرضروری ازدحام سے بچا جاسکے۔

 

 

جمرہ جانے والے راستوں پر سکیورٹی اہلکار اور سکاوٹس موجود ہیں جو حجاج کی درست سمت رہنمائی کرتے ہیں۔ پیدل منی آنے والے راستوں کو اس سال مزید بہتر بنایا گیا ہے مختلف مقامات پر واٹرشاورنگ اورراستے میں بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پیدل آنے والے حجاج کو آرام کرنے کا موقع بھی ملے اور انہیں زیادہ تھکاوٹ نہ ہو۔حجاج کی آمد سے قبل ہی انتظامیہ نے وادی منی میں حجاج کے استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔ بلدیہ کی جانب سےعلاقے کی مکمل طور پر صفائی کی گئی۔

 

مخصوص ٹیموں نے جراثیم کش سپرے کرکے پورے علاقے کو سینیٹائز کیا جبکہ جمع ہونے والے کچرے کو جسے 8 ذی الحجہ کو عارضی طورپر کمپریسر ڈرمز میں رکھا گیا تھا خالی کر کے اسے کچرہ خانے منتقل کردیا گیا۔وزارت صحت کے ہسپتال اور ڈسپینسریوں میں بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ہلال الاحمر کی امدادی ٹیمیں بھی اپنے یونٹس میں پہنچ چکے ہیں۔

 

 

منی جانے والے راستوں کوانتظامیہ نے ایک بار پھر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے جس کا مقصد شاہراہوں پر غیر ضروری ازدحام پر قابو پانا ہے۔

سیکیورٹی اہلکار کسی بھی ایسے شخص کو منی جانے کی اجازت نہیں دیتے جس کے پاس پرمٹ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button