تلنگانہ میں لو لگنے سے 7 اموات۔ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں: ماہرین

حیدرآباد: ریاست میں گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گرمی ایسی ہے کہ باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ صرف تھوڑی دیر کے لیے باہر نکلنے میں ہچکچاتے ہیں جبکہ مزدور اور مسافر روزانہ پوری دھوپ میں
کام کرنے پر مجبور ہیں۔ اسی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور بعض افراد کی موت ہورہی ہے۔ چہارشنبہ کے روز مختلف علاقوں میں سات افراد لو لگنے کے باعث 7 افراد کی موت ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق کھمم
ضلع کے وائرہ منڈل کے گریکاپاڈو میں سُنگارا وینکٹیشورلو (70) مزدوری کے کام پر جاتے ہوئے راستے میں گر کر دم توڑ گیا۔ محبوب آباد ضلع کے گُڈورو منڈل کے بوڈوگنڈہ میں پلسم ایلامّا (48) صبح مرچ کے کھیت میں کام کرنے گئی
تھیں۔جہاں اس کی طبیعت بگڑ گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے پینا پاکا منڈل کے پوتھوریڈی پلی سے تعلق رکھنے والے وینکٹیشورلو (51) مویشیوں کو چراگاہ لے گئے تھے۔ شام کو گھر واپس آنے کے بعد اچانک گر کر
فوت ہو گئے۔ نلگنڈہ ضلع کے میریال گورہ منڈل کے کالوا پلی میں نریلا لکشمیّہ (50) ہیٹ اسٹروک سے فوت ہوگئے۔ ہنمکنڈہ ضلع کے کازی پیٹ منڈل کے تارا لاپلی کی ورگونڈہ لچھمّا (75) صبح کے وقت اچانک گر کر فوت ہو گئیں۔ آندھرا
پردیش کے باپٹلہ ضلع کے چیرالہ سے تعلق رکھنے والے یُوہان عرف مہیش (28)، جو جگتیال ضلع کے دھرم پوری میں رہتے تھے کملاپور کے اندیرا نگر کالونی کے قریب ایک درخت کے نیچے ہیٹ اسٹروک سے فوت ہو گئے۔
مڑچل ضلع کے گھٹکیسر پولیس اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم شخص (55) بھی شدید گرمی کے باعث گر کر ہلاک ہوگیا۔گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر
دھوپ میں نکلتے وقت چھتری، ٹوپی اور ہلکے سفید کپڑے استعمال کریں۔
* پانی اور دیگر مشروبات زیادہ مقدار میں پئیں۔
* نشہ آور یا کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔
* دوپہر 11 بجے سے 3:30 بجے تک غیر ضروری باہر نکلنے سے بچیں۔
* مزدور افراد وقفے وقفے سے سایہ میں آرام کریں۔
ہیٹ اسٹروک کی علامات جیسے سر درد، قے، بے ہوشی یا جسم کا خشک ہونا نظر آئے
تو فوری طبی امداد لینی چاہیے۔ ریاستی حکومت نے ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات پر معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔




