جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک اے ٹی ایم میں نعش دستیاب

File photo

حیدرآباد: شہر کے مانصاحب ٹینک علاقے میں ایک اے ٹی ایم کے اندر ایک شخص کی نعش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ وجے نگر کالونی میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں ایک شخص کی نعش دیکھ کر

 

مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔موقع پر پہنچنے والی مہدی پٹنم پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

یہ موت حادثاتی تھی یا کسی نے قتل کیا ہے؟ پولیس اس زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے کو مشتبہ موت کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button