تلنگانہ کے ان اضلاع میں بارش کا امکان۔حیدرآباد میں بھی موسم تبدیل

حیدرآباد: حیدرآباد میں موسم اچانک تبدیل ہو گیا ہے۔ جمعرات کو دوپہر ایک بجے تک شدید گرمی تھی لیکن اس کے بعد آسمان پر بادل چھا گئے ہیں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات
نے اہم اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد، کاماریڈی، میڈچل، راجنا سرسلہ ، رنگا ریڈی، وقارآباد اور یادادری بھونگیر اضلاع میں آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے
ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ جمعہ کے روز نظام آباد، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ
ریاست میں آئندہ تین دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری تک اضافہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔




