جرائم و حادثات

ماں اور بیوی کا قتل کرکے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ یہ واقعہ نارائن ونم منڈل کے گاؤں وینکٹ کرشنا پورم میں سامنے آیا۔

 

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ خاندانی جھگڑوں یا مالی پریشانیوں کی وجہ سے موہن نامی شخص نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق موہن نے مبینہ طور پر اپنی بیوی ہریتا (35 سال) اور اپنی ماں چندرا کلا

 

(60 سال) کو گھر کے اندر ہی بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ اپنے دو چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر گاؤں کے قریب ریلوے ٹریک پر گیا اور تیز رفتار ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ اس واقعہ میں

 

موہن اور اس کے دونوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ گاؤں میں ایک ساتھ پانچ افراد کی موت سے مقامی لوگ سکتہ میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button