ساڑھی کے بجائے نائٹی پہننے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کے نائٹی پہننے پر ناراض شوہر نے اس پر کیروسین ڈال کر آگ لگا دی۔
بنگالورو : لباس کے معاملے پر شروع ہونے والا جھگڑا خاتون کی جان پر بن آیا۔ کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات کے مطابق کرشناجی پاٹل (29) اور منجولا پاٹل (27) کی شادی آٹھ سال پہلے ہوئی تھی۔
کرشناجی مزدوری کر کے اپنے گھر کا خرچ چلاتا تھا۔منجولا کا گھر میں نائٹی پہننا اسے بالکل پسند نہیں تھا اور وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتا تھا کہ وہ صرف ساڑھی ہی پہنے۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
کل جب منجولا نے اس کی بات نہ مانتے ہوئے نائٹی پہنی تو ان کے درمیان شدید بحث ہوئی۔وہ ہمیشہ اس بات پر اصرار کرتا تھا کہ وہ صرف ساڑھی ہی پہنے اور اسی بات پر اکثر اس سے جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ شوہر کی بات نہ مانتے ہوئے جب
منجولا نے نائٹی پہنی تو کل ان کے درمیان شدید بحث و تکرار ہوئی۔بیوی کے اس کی بات نہ ماننے پر غصے میں کرشناجی نے اپنی بیوی منجولا پر کیروسین ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ اس کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ موقع پر
پہنچے، آگ بجھائی اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا۔فی الحال منجولا 80 فیصد جھلسنے کے زخموں کے ساتھ اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس
نے ملزم کرشناجی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔



