جرائم و حادثات

حیدرآباد سے چندی گڑھ جانے والے طیارہ میں مسافر کا پاوور بینک پھٹ پڑا- ساتھی مسافروں میں افراتفری

حیدرآباد ـ  چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ایک طیارہ میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب ایک مسافر کے پاور بینک میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے فوراً بعد عملے نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں کو ایمرجنسی دروازے کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تقریباً 200 مسافروں اور عملے کو لے کر حیدرآباد سے چنڈی گڑھ پہنچنے والی انڈیگو طیارہ منگل کو دوپہر لینڈنگ کے بعد کھڑی تھی کہ ایک مسافر نے اپنے پاور بینک سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے۔ اطلاع ملتے ہی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو باہر منتقل کیا اور آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے شعلوں پر قابو پا لیا۔ اس دوران طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا تھا۔

 

ایئرلائن کے مطابق ایک مسافر کے ذاتی الیکٹرانک آلہ میں آگ لگنے کے باعث احتیاطی طور پر تمام مسافروں کو نکالا گیا۔ تمام افراد کو محفوظ طریقے سے ٹرمینل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضروری جانچ کے بعد پرواز کی خدمات دوبارہ بحال کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button