حج سیزن 2026 – 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمین مملکت پہنچ چکے – سعودی وزیر حج

ریاض – کے این واصف
سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج سیزن 2026 کے لئے اب تک 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے 8 لاکھ 20 ہزار فضائی، 35 ہزار زمینی اور 4 ہزار بحری راستے سے آئے ہیں جبکہ روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کے ذریعے دو لاکھ 40 ہزار سے زائد عازمین پہنچے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق بدھ کو سرکاری پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عازمین کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا’ 126 ممالک کی 30 سے زائد کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو بغیر کسی تھرڈ پارٹی کے براہ راست ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین کی بہتر خدمت کرسکے۔
وزیر حج نے مزید کہا کہ عازمین کی رہنمائی کے شعبے کے تحت مختلف زبانوں میں تھری ڈی رہنما اسکرینز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔



