نیشنل

شادی کے اگلے ہی روز دلہن نے بچے کو جنم دیا

نئی دہلی: تمل ناڈو کے ضلع ترونیل ویلی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں شادی کے اگلے ہی روز دلہن نے بچے کو جنم دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پالایم کوٹائی کے قریب ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی اسی ماہ کی 15 تاریخ کو تالایوتھو علاقے کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ شادی کی رات دلہن اپنے شوہر کے گھر پہنچی۔اگلی صبح دلہن کو شدید پیٹ میں درد ک شکایت ہوئی جس کے بعد ارکان خاندان اسے ہاسپٹل لے گئے۔

 

اس دوران دولہے کے گھر کے قریب بچے کی نعش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کیا اور نومولود کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ بچہ کی پیدائش کے بعد موت ہوگئی اور اسے جھاڑیوں میں دلہن نے پھینک دیا۔

 

اس واقعے کے بعد نوبیاہتا دولہے نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔اپنی شکایت میں اس نے الزام لگایا کہ جس لڑکی سے اس کی شادی ہوئی وہ سات ماہ کی حاملہ تھی لیکن یہ بات اس سے چھپائی گئی اور اسے لاعلم رکھتے ہوئے

 

شادی کروائی گئی۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button