پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر بھاری اضافہ
حیدراباد : ملک بھر کے عوام اور گاڑی مالکان کو ایک بار پھر مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہندوستان بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
آئیل کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں آج پیر کی صبح سے نافذ العمل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ 15 دنوں کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے، جس کے باعث عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے روزمرہ زندگی کو مزید مشکل بنادیا ہے۔
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی مودی حکومت نے دوبارہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔
قیمتوں میں اضافہ کے بعد حیدرآباد میں پٹرول کی نئی قیمت 115.68 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.74 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے
وجئے واڑہ میں پٹرول کی قیمت تقریباً 117.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.88 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔




