تلنگانہ

تلنگانہ میں 28 مئی سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: شدید گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کے واضح اشاروں کے درمیان محکمہ موسمیات حیدرآباد نے اپنی پیش قیاسی میں کہا ہے کہ تلنگانہ میں 28 مئی جمعرات سے مانسون سے قبل گرج چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہونے کا

 

امکان ہے۔ریاست اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور بیشتر اضلاع میں بدھ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے،تاہم آئی ایم ڈی نے جمعرات سے موسم میں تبدیلی کے آثار ظاہر

 

کئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی میں کہا کہ "آئندہ تین دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ اس کے بعد اگلے چار دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس

 

کی کمی متوقع ہے۔”محکمہ موسمیات حیدرآباد نے واضح کیا کہ بدھ تک ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جائے

 

گا۔تلنگانہ کے جن اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرسکتا ہے ان میں بھدرادری کوتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، کریم نگر، کھمم، کومرم بھیم آصف آباد، محبوب آباد، نلگنڈہ، نظام آباد، نرمل اور

 

پداپلی شامل ہیں۔پیش قیاسی کے مطابق جمعرات سے ریاست بھر میں قبل از مانسون سرگرمیوں کا آغاز ہوگا جس کے تحت ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی اور 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بھدرادری کوتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، حیدرآباد، جگتیال، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، جوگولامبا گدوال، کاماریڈی، کھمم، محبوب آباد، محبوب نگر، میدک، میڑچل-ملکاجگیری، ناگرکرنول، نلگنڈہ، نارائن پیٹ،

 

نظام آباد، راجنا سرسلہ، رنگاریڈی، سنگاریڈی، سدی پیٹ، سوریہ پیٹ، وکارآباد، ونپرتی، ورنگل اور یادادری بھونگیر اضلاع کے لیے 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی وارننگ جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button