تلنگانہ

جگتیال میں لو لگنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع میں شدید گرمی کے دوران لو لگنے سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔ جگتیال شہر کے منچی نیلا باوی علاقہ سے تعلق رکھنے والے گولا پلی شیوا پرساد گزشتہ تین دنوں سے تیز بخار اور قے کی

 

شکایت میں مبتلا تھے۔ حالت بگڑنے پر ارکان خاندان نے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں دورانِ علاج ان کا دیہانت ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق شدید درجہ حرارت اور گرم ہواؤں کے اثر سے شیوا پرساد لو لگنے کا شکار ہوئے تھے۔ ضلع میں

 

روز بروز بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button