انٹر نیشنل
حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے میدان عرفات کے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظام

کے این واصف
میدان عرفات اور مسجد نمرہ کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے حج سیزن 2026 میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ شجر کاری، شیڈ اسٹرکچر کے ساتھ بڑی تعداد میں پھوار پھینکنے والے جدید پنکھے نصب ہیں تاکہ وقوف عرفہ کے دوران حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔زمین کی حدت سے بچانے کے لیے راستوں میں سفید شیٹس بچھائے گئے ہیں جو دھوپ سے گرم نہیں ہوتے۔



