تلنگانہ
مقتول ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے افراد خاندان سے کے ٹی آر کی ملاقات
بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو نے مقتول ایڈوکیٹ خواجہ معین الدین کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔کے ٹی آر خواجہ معین الدین کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے افراد خاندان کو پرسہ دیا۔
انہوں نے مقتول کے فرزند فرحان ایڈوکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر سابق وزیر سرینواس یادو، رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی اور بی آر ایس کے جنرل سکریٹری آر ایس پروین کمار بھی موجود تھے
۔اس موقع پر تارک راما راو نے غمزدہ خاندان کو تیقن دیا کہ بی آر ایس پارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں آن کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے



