نیشنل

دہلی کی ایک ہوٹل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ – 21 افراد ہلاک ؛ درجنوں زخمی

نئی دہلی :  قومی دارالحکومت دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں واقع لیمن گرین ریسٹورنٹ میں چہارشنبہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ا

 

طلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق آگ صبح تقریباً 9:45 بجے ریسٹورنٹ کے بیسمنٹ میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزلوں تک پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

 

کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button