نیشنل

ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف اٹھا لیا، 13 وزراء بھی کابینہ میں شامل

بنگلورو  :  کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار نے چہارشنبہ کو بنگلورو کے لوک بھون گلاس ہاؤس میں کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ گورنر تھاور چند گہلوت نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

ڈی کے شیوکمار کے ساتھ کابینہ کے 13 وزراء نے بھی حلف لیا، جبکہ ڈاکٹر جی پرمیشورا کو نائب چیف منسٹر مقرر کیا گیا ہے۔ حلف لینے والوں میں یتیندر سدارامیا، یو ٹی قادر، ایم بی پاٹل، کے جے جارج اور پریانک کھرگے سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

اس تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔یہ سیاسی تبدیلی کانگریس قیادت کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی،

 

جس کے تحت سابق چیف منسٹر سدارامیا نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ڈی کے شیوکمار کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button