جرائم و حادثات

حیدرآباد میں شادی مبارک اسکیم کے نام پر 21 لاکھ کا غبن۔سرکاری ملازم سمیت ملزمین گرفتار

حیدرآباد: شہر میں “شادی مبارک” اسکیم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر پولیس نے ریونیو انسپکٹر سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کئے جانے والوں میں بندلہ گوڑہ کے ریونیو انسپکٹر اشوک کرن کے علاوہ

 

خانگی افراد اعتماد الدین، اکبر، مشرف، سرفراز اور جعفر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمین نے جعلی دستاویزات اور آدھار کارڈس تیار کر کے اسکیم کے لیے فرضی درخواستیں جمع کروائیں۔

 

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس پورے نیٹ ورک نے تقریباً 30 لاکھ روپے کا غبن کیا۔الزام ہے کہ ریونیو انسپکٹر اشوک کرن نے ان درخواستوں کو پروسیس کرنے کے بدلے کمیشن لیا اور انہیں آگے بڑھایا

 

جس سے جعلی درخواستیں بغیر درست تصدیق کے منظور ہوتی رہیں۔راجندر نگر ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا۔ بعد ازاں تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عطا پورپولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button