انٹر نیشنل

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں؟ پاکستان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر امن معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان توقع سے زیادہ تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد ایک تاریخی معاہدہ سامنے آسکتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اس عمل میں سفارتی اور تکنیکی تعاون کے لیے تیار ہے جبکہ آئندہ ہفتے بعض تکنیکی امور پر مزید بات چیت ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

 

دوسری جانب ایران نے اس دعوے پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ مذاکرات جاری ہیں اور کسی بھی معاہدے کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

 

ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ جلد کسی مفاہمت تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ اسرائیل کو بھی اس عمل پر آمادہ کرنے کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button