جرائم و حادثات

جنگاوں سڑک حادثہ میں زخمی ایک اور نوجوان شیخ ماجد کا دوران علاج انتقال

جنگاؤں، : تلنگانہ کے سوریاپیٹ  میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد  ورنگل واپس جا رہے نوجوانوں کی کار کو ضلع جنگاؤں کے نواب پیٹ کے قریب لاری نے ٹکر ماردی۔ اس خوفناک حادثے میں دو نوجوان *سبحانی اور عمران* کل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

 

زخمیوں میں سے ایک نوجوان شیخ ماجد کا آج حیدرآباد یشودا اسپتال میں دورانِ علاج انتقال ہوگیا۔ اس طرح اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

 

لنگالہ گھن پور پولیس نے کیس درج کرکے شیخ ماجد کا پوسٹ مارٹم جنگاؤں سرکاری اسپتال  میں کروایا۔ بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور لاش کو ورنگل لے جایا گیا۔

 

محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جو حادثہ لاری اور کار کی ٹکر سے ہوا تھا اس میں دو نوجوان کل موقع پر فوت ہوگئے تھے جو سبحانی اور عمران تھے۔ ان لوگوں کا پوسٹ مارٹم کراکر کل ہی لاشوں کو حوالے کیا تھا، آج ورنگل میں ان کی تدفین ہوئی۔ حادثے کا تیسرا نوجوان شیخ ماجد آج انتقال کرگیا۔

 

 

 

ٹی پی سی سی مائنارٹی سیل کے ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ محمد جمال شریف نے متاثرہ خاندانوں کی پوری مدد کرتے ہوئے دواخانہ اور پولیس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا اور ان لوگوں کا ساتھ دیا۔

 

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button