تلنگانہ

شمس آباد میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ کے قریب ہفتہ کی صبح چنمئی اسکول کے قریب تیندوا دیکھے جانے کی اطلاع سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

مقامی افراد کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے حکام موقع پر پہنچے اور تیندوے کے نشانات تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ تاہم فوری طور پر تیندوے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔اسکول کے قریب تیندوے کی اطلاع کی وجہہ سے مقامی افراد میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

 

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اگر تیندوا نظر آئے تو فوری طور پر محکمہ جنگلات یا پولیس کو اطلاع دیں۔

Ms
Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button