جرائم و حادثات
سڑک پر درخت کی شاخ سر پر آ گری – گاڑی سوار شخص شدید زخمی
بنگلورو میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک شخص اپنی موٹر سائیکل پر احتیاط سے جا رہا تھا کہ اچانک درخت کی ایک بڑی شاخ ٹوٹ کر اس کے سر پر آگری۔ شدید مار لگنے سے وہ سڑک پر گر پڑا اور زخمی ہوگیا۔
حادثہ کے فوراً بعد راہگیروں اور دیگر گاڑی سواروں نے زخمی کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت کی شاخ اچانک ٹوٹ کر اس کے سر پر گرتی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھا ہوتا تو ممکن ہے وہ شدید چوٹ سے بچ جاتا۔ کئی افراد نے اس واقعہ کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کی یاددہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بار بار ہدایات کے باوجود بعض لوگ ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے، انہیں یہ ویڈیو ضرور دیکھنی چاہیے۔




