جرائم و حادثات

نلگنڈہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کا معمہ 3 دن میں حل – بھانجی اور اس کا شوہر ہی نکلے اصل سازشی

نلگنڈہ: تلنگانہ کے نلگنڈہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے بہیمانہ قتل کے سنسنی خیز مقدمے کو پولیس نے صرف تین دن میں حل کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واردات کی اصل وجہ  قرض کے رقم، کی واپسی سونے کے زیورات لوتنے اور ذاتی رنجش تھی۔ اصل ملزم مقتول حسینہ کی بہن کی لڑکی کا شوہر سید اسلم ہے

 

ضلع ایس پی شرت چندر پوار نے بتایا کہ مرکزی ملزم سید اسلم، اس کی بیوی تبسم (جو مقتولہ حسینہ کی بھانجی ہے)، محمد سہیل اور ہیمنت کمار کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

 

قتل کی وجہ مالی لین دین کا تنازع تھا۔ حسینہ نے ایک سال قبل اسلم کو ایک لاکھ روپے قرض دیے تھے۔ بعد میں مزید رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے پرانا قرض واپس مانگا، جس پر اسلم اور تبسم نے انتقام کی منصوبہ بندی کی۔

 

پولیس کے مطابق اسلم نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر 20 تاریخ کی علی الصبح پہلے حسینہ، پھر سلطان اور مزمل کو قتل کیا۔ اس کے بعد پلنگ کے نیچے چھپی 14 سالہ افرا کو بھی بے دردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم  گھر سے پانچ تولے سونا، نقد رقم اور جائیداد کے دستاویزات لوٹ لیے۔ بعد میں سونا پگھلا کر گروی رکھا اور 5.30 لاکھ روپے حاصل کیے۔ کر فرار ہوگیا۔، واردات کے بعد م سونا پگھلا کر گروی رکھا اور 5.30 لاکھ روپے حاصل کیے۔

 

پولیس کی سات خصوصی ٹیموں نے تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزمان کو نرکٹ پلی فلائی اوور کے قریب گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 30.04 لاکھ روپے نقد، ایک مہندرا مرازو کار، قتل میں استعمال ہونے والا چاقو، تین موبائل فون اور پگھلایا گیا پانچ تولہ سونا برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button