نیشنل

آندھرپردیش کے کرنول ضلع میں سونے کی پیداوار شروع

آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے جونناگیری علاقے میں سونے کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے گزشتہ چہارشنبہ کو کرنول کے چند سونے کے بیوپاریوں کو  سونے کے بسکٹ حوالہ کئے .ماہرین کے مطابق اس علاقے کی زمین کے نیچے سونے کے وسیع ذخائر موجود ہیں،

 

جن کی نشاندہی کئی برس قبل کی گئی تھی۔خانگی شعبے کے اس بڑے گولڈ مائننگ منصوبے کے لیے تقریباً 1,500 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 600 ایکڑ پر کان کنی شروع ہوگی۔ جانچ کے دوران یہاں سے حاصل ہونے والے سونے کو اعلیٰ معیار کا قرار دیا گیا ہے۔

 

پہلے سال تقریباً 400 کلوگرام سونا نکالنے کا نشانہ رکھا گیا ہے، جبکہ آئندہ برس سے پیداوار 900 کلوگرام تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ بعد ازاں پلانٹ کی توسیع کے ساتھ سالانہ 2 ٹن سونا پیدا کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے تقریباً 700 افراد کو روزگار بھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button