تلنگانہ
آرمور میں دو روزہ پابندیاں – دفعہ 163 بی این ایس ایس کا نفاذ
تلنگانہ کے آرمور ٹاون کے بھارت چندر اسکول میں پیش آئے واقعہ کے بعد بند کی کال کے پیش نظر پولیس نے آرمور شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ پولیس کمشنر پی سائی چیتنیہ (آئی پی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں دفعہ 163 بی این ایس ایس (سابقہ دفعہ 144 سی آر پی سی) نافذ رہے گی۔
پولیس کے مطابق 29 جون صبح 6 بجے سے 30 جون شام 6 بجے تک آرمور میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔ اسی دوران نظام آباد پولیس کمشنریٹ کی حدود میں بند، دھرنے، ریلیاں اور راستہ روکو پروگراموں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



