جنرل نیوز

حکومت اقلیتی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی  ہے : محمد علی شبیر

حکومت اقلیتی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی 

ایس آئی آر میں لازمی طور پر حصہ لینے کی مسلمانوں کو حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر کی تلقین 

 

نظام آباد 30 /جون (اردو لیکس) تلنگانہ حکومت اقلیتی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم و خود کفیل بنانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر ہر ممکن فلاحی و ترقیاتی اسکیمات سے مستفید کروانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر

آج مینارٹی ویلفیئر محکمہ ضلع نظام آباد کے تحت اندر اماں مینا ریٹی مہیلا شکتی پروگرام کے ” پروگرام کے ذریعہ نیاک سنٹر میں اقلیتی خو خواتین میں مفت سلائی مشینوں کی تقسیم ہے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کیا حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ حکومت اقلیتی خواتین معاشی طور پر مضبوط و مستحکم ہوتے ہوئے اپنے خاندان کی پرورش کرتے ہوئے باوقار انداز میں زندگی گزارنے کے عملی اقدامات کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ  حکومیت مینا ریٹی ویلفیر محکمہ کے تحت نظام آباد ضلع (1.02)کروڑ روپے مالیتی (1700) سلائی مشینیں مفت تقسیم کر رہی ہیں جسمیں نظام آباد اربن حلقہ کیلئے (500) سلائی مشینیں مختص کی گئی ہے حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ نظام آباد اربن کیلئے (36) لاکھ روپے مالیتی مشینیں تقسیم کی جا رہی ہیں جس کے ایک مشین کی قیمت (7) ہزار روپے ہے

 

انہوں نے اقلیتی خواتین سے کہا کہ وہ حکومت کی اس اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے روزگار حاصل کریں اور اپنے خاندان کی کفالت کریں حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ حکومت خواتین کو کروڑ پتی بنانے کے مقصد سے کلکٹر آفس میں کینٹن ، پٹرول پمپ ، ٹرائی سیکل ، آرٹی سی بسیں ، مکان کی تعمیر کیلئے( 5) لاکھ روپے منظوری

 

جسے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے مسلم خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی جانب کی جانب سے ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی (SIR) کے فارم ادخال کرنے میں لاپرواہی و غفلت نہ برتنے کی تلقین کی اور گھر گھر آنے والے BL0 اور BLA بہتر حسن سلوک کرتے ہوئے SIR فارم کی خانہ پوری کریں انہوں نے ایس آئی آر میں لا پرواہی برتنے اور عدم فارم کی تکمیل سے نا قابل تلافیِ کی تکمیل سے نا قابل تلافی نقصان ہونے سے خبردار کرتے ہیں کہا کہ اگر ایس آئی آر فارم کی صحیح خانہ پوری نہ کرنے پر ووٹر نہ صرف دوسرے صرف لسٹ سے اسکا نام غائب ہو جائے گا بلکہ وہ جمہوری ووٹ کے حق سے محروم ہونے کے ساتھ حکومت کی تمام فلاحی اسکیماتط سے بھی محروم ہو جائے گا اور اسکی شہریت بھی خطرہ میں پڑھ جائے گی ۔

 

اور راشن کارڈ بھی منسوخ کر دیا جائے گا ۔ پھر دوبارہ اسکا نام دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کی کوئی گیارنٹی نہیں رہے گی ۔ اس پروگرام سے اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائیناتے بھی مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میں نوڈا چیر مین کیشو و ینو سابقہ ڈپٹی میئر یم اے فہیم ،کانگریس قائدین نرالا رتنا کر

شہر ان نعیم ،سید قیصر ،عبد الوحید ، کو آپشن ممبر سردار نریندر سنگھ ، شیخ نور، محمد سمیع الدین شیخ جعفر حسین ،اختر احمد خان، عبد القيوم ،شیخ ظفر ، خواجہ صفدر علی ، آرڈی او راجندر کمار اور کثیر تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی پروگرام کی کاروائی نظام آباد ضلع مینارٹی آفیسر ایم اے بصیر نے چلائی اور تمام (500)سلائی مشینوں کو جلد سے جلد اہل خواتین میں تقسیم کرنے کا یقین دلایا

متعلقہ خبریں

Back to top button