تلنگانہ
تلنگانہ کے آئمہ و موذنین کے اعزایہ کی اجرائی – وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین کا بیان

وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے وقف بورڈ کے ذریعے ریاست بھر کے 15,958 ائمہ و مؤذنین کے لیے جون 2026 کے اعزازیہ کی مد میں 7 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کئے ہیں
۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ صرف مالی امداد کی فراہمی نہیں بلکہ ائمہ و مؤذنین کی دینی، سماجی اور معاشرتی خدمات کے اعتراف اور ان کے احترام کا اظہار ہے، جو معاشرے کی رہنمائی اور اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں
۔محمد اظہرالدین نے اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا اور محکمہ فینانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ائمہ و مؤذنین کی فلاح و بہبود اور ان کے وقار کے تحفظ کے لیے پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں اسی عزم کے ساتھ نبھاتی رہے گی۔




