جرائم و حادثات

شادی کے نام پر خاتون سے تعلقات۔ حیدرآباد میں نقلی آرمی آفیسر گرفتار

حیدرآباد: شادی کرنے کا وعدہ کرکے ایک نوجوان خاتون کا جنسی استحصال کرنے اور اس سے رقم وصول کرنے والے نقلی آرمی آفیسر کو حیدرآباد میں گرفتارکرلیا گیا۔ ناگول پولیس نے بتایا کہ شامیرپیٹ کے گووردھن (29 سال) نے سوشل

 

میڈیا کے ذریعے ناگول کے آنند نگر کی ایک نوجوان خاتون سے دوستی کی۔ اس نے خود کو فوج کا افسر ظاہر کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نقل تصاویر تیارکیں اور خاتون کا اعتماد حاصل کیا۔نعجعان نے شادی کا وعدہ کیا اور وہ دونوں

 

شادی کے بغیر ساتھ رہنے لگے۔بعد ازاں اس نے یہ کہہ کر کہ اس کے والد شدید بیمار ہیں متاثرہ خاتون سے بڑی رقم حاصل کر لی۔ جب خاتون کو دھوکے کا علم ہوا اور اس نے اس سے سوال کیا تو ملزم نے

 

اس سے رابطہ ختم کر دیا اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔پولیس کی تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ سال اس نے الوال کی ایک اور خاتون کو بھی اسی طریقے سے دھوکہ دیا تھا۔

 

اس مقدمے میں وہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا بعد ازاں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اس نے دوبارہ اسی نوعیت کی دھوکہ دہی کی۔ ملزم کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button