جرائم و حادثات

شوہر نے گھر کے دروازے بند کردئے – بیوی معصوم بیٹی کے ساتھ سسرالی گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئی

کڑپہ: آندھرا پردیش کے وائی ایس آر کڑپہ ضلع کے پروددتور ٹاون میں ایک خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ سسرالی گھر کے سامنے دھرنا دے کر انصاف کا مطالبہ کیا۔

 

متاثرہ خاتون عابدہ کا الزام ہے کہ پانچ سال قبل اس کی شادی شارق حسین سے ہوئی تھی، لیکن ایک سال قبل شوہر اسے اور بیٹی کو میکہ میں چھوڑ کر چلا گیا اور تب سے نہ ان کی کفالت کر رہا ہے اور نہ ہی انہیں اپنے ساتھ رکھنے پر آمادہ ہے۔

 

خاتون نے الزام لگایا کہ ساس ساحل بانو کی مداخلت کے باعث میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ عابدہ نے کہا کہ رشتہ داروں کی کئی کوششوں کے باوجود شوہر نے انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد وہ بیٹی کے ساتھ گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئی۔

 

عابدہ نے مزید دعویٰ کیا کہ شادی کے وقت اس کے والدین نے 25 تولہ سونا، 10 لاکھ روپے نقد جہیز اور بعد میں مزید 5 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔ واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،

متعلقہ خبریں

Back to top button