نیشنل

عامر خان اور گوری شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ پہلی بار نظر آیا گوری کا بیٹا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان اور گوری اسپرَٹ نے آج ممبئی کے باندرہ میں اداکار کے گھر پر شادی کر لی۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں۔عامر خان کے تین بچے ہیں پہلی بیوی رینا دتہ سے دو بچے جنید خان اور ایرا خان جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے ایک بیٹا آذاد ہے۔

 

گوری اسپرَٹ کا بھی پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے۔عامر خان اور گوری اسپرَٹ کی پہلی ملاقات بنگلور میں عامر کی کزن کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں نے ایک سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پھر گزشتہ سال مارچ میں عامر نے انہیں اپنی پارٹنر کے طور پر میڈیا کے سامنے پیش کیا اور حال ہی میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

 

عامر خان نے شادی کے بعد گھر کے باہر جمع پیپرازی میں مٹھائی اور ناشتہ تقسیم کیا۔شادی کی پہلی تصویر سامنے آئی جس میں گوری اسپرَٹ کا بیٹا پہلی بار نظر آیا۔عامر اور گوری نے دوپہر تقریباً 12:45 پر شادی کے کاغذات پر دستخط کیے قریبی اہل خانہ موجود تھے۔کرکٹر عرفان پٹھان بھی شادی میں شریک ہوئے۔

 

اداکار روی کشن نے جوڑے کو مبارکباد دی اور عامر کی انسان دوستی کی تعریف کی۔ایرا خان اور جنید خان اپنے والد کی شادی میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر کی گئی۔

 

ہدایتکار آشوتوش گواریکر بھی اہلیہ کے ساتھ شادی میں شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button