نیشنل

آندھرپردیش کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 6 لاپتہ، ایک کو بچا لیا گیا – مچھلی کے شکار کے دوران حادثہ

وجئے واڑہ :  آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے میں خراب موسم کے باعث ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ ماہی گیر لاپتہ ہوگئے، جبکہ ایک ماہی گیر کارے چِنّا کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق یکم جولائی کو وشاکھاپٹنم ہاربر سے 7 ماہی گیر مچھلی کے شکار کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ گزشتہ دوپہر انہوں نے خراب موسم کے باعث واپس لوٹنے کی اطلاع اپنے گھر والوں کو دی تھی، تاہم اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

 

لاپتہ ماہی گیروں میں 6 افراد وجئے نگرم ضلع کے بھوگاپورم اور ایک شخص بھیمیلی علاقے کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے ایک ماہی گیر کو زندہ بچا کر علاج کے لیے اپنی کشتی میں منتقل کردیا ہے، جبکہ باقی چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد ماہی گیروں کے گھر والے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button