نیشنل

ڈانس کرنا چاہتی تھی دلہن، دلہے نے روک کر سب کے سامنے ڈانٹ دیا پھر ٹوٹ گئی شادی

Imagination photo

حیدرآباد : شادی کی تقریب شروع ہونے میں صرف کچھ ہی دیر باقی تھی لیکن ایک معمولی تنازع نے دونوں خاندانوں کو الگ کر دیا۔ بارات کے دوران جب دلہن نے رقص کرنے کی خواہش ظاہر کی تو دلہے نے اسے روک دیا اور سب کے سامنے

 

ڈانٹ دیا۔ دلہے کے رویے سے ناراض ہو کر دلہن کے والد نے موقع پر ہی شادی منسوخ کر دی اور اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر واپس چلے گئے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں پیش آیا اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔مارکاپورم

 

ضلع کے راچرلہ منڈل کے گاؤں چنّا گانی پلی کے ایک نوجوان کی شادی کمبھم منڈل کے گاؤں تھریمیلا کی ایک نوجوان لڑکی سے طے ہوئی تھی۔ اتوار کی صبح شادی کا مقررہ وقت تھا اس لیے ہفتے کی رات دلہن اپنے ارکان خاندان کے

 

ساتھ دلہے کے گاؤں پہنچی۔کچھ دیر بعد رشتہ داروں نے دلہا اور دلہن کو ایک گاڑی میں بٹھا کر شادی کا جلوس نکالا۔ اس دوران دونوں خاندانوں کے رشتہ دار اور دوست خوشی میں رقص کر رہے تھے اور انہوں نے دلہا اور دلہن سے بھی رقص

 

کرنے کی درخواست کی۔دلہن رقص کرنے کے لیے تیار ہو گئی لیکن دلہے نے صاف انکار کر دیا کہ وہ رقص نہیں کرے گا۔ اس نے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ دلہن کو بھی رقص کرنے سے منع کرتے ہوئے اسے سب کے سامنے ڈانٹ دیا۔اپنی

 

بیٹی کو سب کے سامنے ڈانٹنا دلہن کے والد کو بالکل پسند نہیں آیا۔ انہوں نے سوچا کہ اگر شادی سے پہلے ہی دلہے کا رویہ ایسا ہے تو شادی کے بعد حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے فوراً اپنی بیٹی کو گاڑی سے اتارا شادی

 

منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور اسے ساتھ لے کر اپنے گاؤں واپس روانہ ہو گئے۔اس طرح شادی رک گئی۔ بعد میں دونوں خاندانوں کے بزرگوں نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی لیکن اختلافات ختم نہ ہو سکے۔

 

آخرکار دونوں فریقوں نے شادی مکمل طور پر منسوخ کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button