نیشنل

کیرالا کے وائناڈ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک، 30 کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

کیرالہ کے ضلع وائناڈ میں شدید بارش کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ تقریباً 30 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

یہ حادثہ منگل کی صبح انکم پوئیل-کلاڈی سرنگ کی تعمیراتی سائٹ کے قریب میناکشی پل کے نزدیک پیش آیا، جہاں گزشتہ رات سے جاری موسلادھار بارش کے باعث اچانک پہاڑی تودہ گر گیا۔

 

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اچانک ہونے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی افراد جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ نکلے، تاہم کچھ لوگ ملبے تلے پھنس گئے۔

 

اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے جنگی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button