جرائم و حادثات

محبت کی شادی لڑکی کرنے والی کو واپس لانے کا جھانسہ، 30 ہزار روپے ہڑپنے والا نقلی بابا گرفتار

عادل آباد : محبت کی شادی کرنے والی ایک لڑکی کو جادو کے ذریعہ واپس گھر لانے کا جھانسہ دے کر 30 ہزار روپے لینے والے ایک نقلی بابا کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا۔

 

ون ٹاؤن پولیس کے انسپکٹر نے بتایا کہ ہاؤسنگ بورڈ کالونی کے رہنے والے گڈم شیوا پرساد سے ایس کے منیر نامی شخص نے کہا کہ وہ ان کے بھائی کی بیٹی، جس نے محبت کی شادی کی ہے، جادو اور منتروں کے ذریعے واپس گھر لے آئے گا۔ اس بات پر یقین دلا کر اس نے پہلے 25 ہزار روپے لے لیے۔

 

چھ ماہ گزرنے کے باوجود لڑکی واپس نہیں آئی۔ جب شیوا پرساد نے اپنی رقم واپس مانگی تو ملزم نے مزید 5 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر پیسے نہ دیے گئے تو وہ جادو کے ذریعے ان کے خاندان کو نقصان پہنچائے گا۔ خوف کے باعث متاثرہ شخص نے مزید 5 ہزار روپے بھی دے دیے۔

 

بعد میں جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو انہوں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ایس کے منیر کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

 

انسپکٹر بی سنیل کمار نے عوام سے اپیل کی کہ نقلی باباؤں، جادو ٹونے اور ایسی باتوں پر یقین نہ کریں۔ اگر کوئی اس طرح دھوکہ دینے کی کوشش کرے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button