انٹر نیشنل

37 سالہ اقتدار کا اختتام، آیت اللہ خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک – تدفین کے دوران امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے، مشہد میں لاکھوں افراد کا اجتماع

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک، لاکھوں افراد کی شرکت، سخت حفاظتی انتظامات

 

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تعزیتی تقریبات اور عوامی سوگ کے بعد جمعہ کی صبح ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تدفین کا عمل انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان انجام دیا گیا، جبکہ لاکھوں افراد نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای رواں سال 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ وہ تقریباً 37 برس تک ایران کے سپریم لیڈر رہے اور ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت سنبھالتے رہے۔

 

تدفین کے موقع پر مشہد کی سڑکیں سوگواروں سے بھری رہیں۔ کئی مقامات پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے، جبکہ بعض مظاہرین نے سخت احتجاجی پیغامات پر مشتمل پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

 

ادھر آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای تاحال عوامی منظر پر نہیں آئے،

 

متعلقہ خبریں

Back to top button