تلنگانہ

"جمہوریت میں احتجاج کے حق پر حملہ”۔ راہل گاندھی کو حراست میں لینے پر چیف منسٹر تلنگانہ کا رد عمل

حیدرآباد: دہلی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر کانگریس کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے دوران شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس نے کانگریس کے سینئر قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

 

اس معاملے پر تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس قائدین کو حراست میں لینے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت میں احتجاج کے حق پر حمل ہے۔

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نوجوانوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور نوجوانوں کے جائز مطالبات کو ملک کے عوام کی بھی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے جیل بھیج دیا جائے یا تحریک کو دبانے کی کوشش کی جائے اسے روکا نہیں جا سکتا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کروڑوں نوجوانوں کے غصے کو دبانا ممکن نہیں اور انصاف اور جوابدہی کے لیے نوجوانوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button