تلنگانہ

ٹرین کی پٹریوں پر پھنس گئی لاری، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر۔ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں واقعہ

پداپلی: ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں ریلوے گیٹ پر ایک بھاری بھرکم لاری پٹری پر پھنس جانے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تقریباً 40 منٹ تک متاثر رہی۔

 

تفصیلات کے مطابق کالوا سری رام پور منڈل کے منگاپیٹ سے کاکیناڈا کے لیے دھان (چاول) سے لدی ایک لاری روانہ ہوئی تھی۔ جب لاری کونارم ریلوے گیٹ پر پہنچی تو زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے ریلوے پٹری پر ہی رک گئی۔

 

واقعے کے بعد قاضی پیٹ – بلہار شاہ ریلوے سیکشن میں متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ریلوے حکام نے کیرالا ایکسپریس اور جے پور ایکسپریس کو پداپلی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔

 

بعد ازاں کرین کی مدد سے تقریباً 40 منٹ کی کوشش کے بعد لاری کو پٹری سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی اور تمام ٹرینیں معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button