نیشنل

سماجی جہد کار سونم وانگچک نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کر دی

نئی دہلی: سماجی جہد کار سونم وانگچک نے، جن کی کاکروچ جنتا پارٹی کے مطالبات کی حمایت میں جاری غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال نے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کو مزید تقویت دی تھی، جمعرات کی رات دیر گئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں اپنی ہڑتال ختم کردی۔

 

سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا  "ابھی کچھ دیر پہلے، مرکزی وزراء جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ ایپکس باڈی آف لیہہ-لداخ کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں، میں نے آخرکار 26 دن بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

 

اس سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے 65 اراکینِ پارلیمنٹ یا تو مجھ سے ملاقات کر چکے تھے یا پھر خطوط کے ذریعے مجھ سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کر چکے تھے۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مختلف شرائط پر طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

 

وانگچک نے کہا کہ وہ ان شرائط کی تفصیلات جلد ہی ایک الگ ویڈیو کے ذریعے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پوری طرح چوکس رہیں اور ملک میں کہیں بھی کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button